تازہ ترین

سڑک وبجلی پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں | چیف سیکرٹری کا مختلف پروجیکٹوں پر جاری کام کی پیش رفت کاجائزہ

تاریخ    21 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کی شعبہ وار عمل آوری کیلئے میٹنگ طلب کی۔دوران میٹنگ سڑک بنیادی ڈھانچہ ، بجلی اور قابل تجدید توانائی شعبوں کی توسیع کیلئے اہم پروجیکٹوںپر جاری جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ صحت ، تعلیم ، سیاحت ، باغبانی ،کھیل کود ، صحت عامہ ، آبپاشی ، فلڈکنٹرول ، مکانات و شہری ترقی شعبوںکے تحت زیر عمل پروجیکٹوں اور مائیگرنٹوں اور بے گھر ہوئے افراد کیلئے امداد و باز آباد کاری اور ترقیاتی پروجیکٹ کا بھی میٹنگ میں جائزہ لیاگیا۔چیف سیکرٹری نے انتظامی سیکرٹریوں کو پی ایم ڈی پی پروجیکٹوں کی باقاعدہ جائزہ لینے کی ہدایت دی ۔ اس ضمن میں درپیش رُکاوٹوں کو دور کرکے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت دی۔سڑک شعبہ کے تحت چیف سیکرٹری نے سرینگر شہروں میں رِنگ روڈ پروجیکٹوں ، زوجیلہ ٹنل ، کرگل سے زانسکار سڑک ، سرینگر سے شوپیان قاضی گنڈ سڑک ، جموں سے اکھنورپونچھ سڑک چنئی ،سدھ مہادیو سڑک کے علاوہ جموں سے سر ینگر تک چار رویابنانے والی سڑک پر جاری کام کا جائز ہ لیا۔سیاحتی شعبے کا جائزہ لینے کے دوران انہوں نے مختلف ٹورازم سرکٹوں بشمول ، گلمرگ، بارہمولہ،کپوارہ ، لیہہ ،منتلائی،سدھ مہادیو، پتنی ٹاپ ، جموں ، راجوری ، شوپیاں ، پلوامہ ، اننت ناگ ،پہلگام، کشتواڑ،رنجیت ساگر سڑک ڈیم اورجھیل ولر ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔محکمہ کے حکام کو اضافی سرکٹس میں مہم جو ہیرٹیج اور ماحولیاتی زمروں کے تحت کام فوری طور شروع کرنے کیلئے کہا۔صحت شعبہ کا جائز لینے کے دوران چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ ضلع ہسپتالوں ، سب ضلع ہسپتالوں ، اور ابتدائی طبی مراکز میں بنیادی ڈھانچہ قائم کیا جارہا ہے جو رواں مالی سال کے آخرتک مکمل ہوگا۔ سانبہ او راونتی پور ہ میں تعمیر کئے جارہے دو ایمز طرز کے طبی اداروں پر جاری کام کا بھی میٹنگ میں جائزہ لیا گیا۔اعلیٰ تعلیمی شعبے کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ آئی آئی ٹی جموں کیمپس پر کام شیڈ ول کے مطابق جاری ہے جبکہ حمایت سکیم کے تحت ایک لاکھ نوجوانوں کی تربیت کا ہدف میں سے 90,792 اُمید واروں کو تربیت کے اہل قرار پایا گیا ہے ۔چیف سیکرٹری نے جموں اور کشمیر کے اہم بجلی پروجیکٹوں بشمول کیرو ، کور ، شاہ کنڈی اور اوجھ، پن بجلی پروجیکٹوں اور گیس پائپ پر جاری کام کا بھی جائزہ لیا۔صحت ، طبی تعلیم ، مکانات و شہری ترقی ، داخلہ ، تعمیرات عامہ ، جل شکتی ، دیہی ترقی ، آفات سماوی ، سیاحت ، امور نوجوانون و کھیل کود اور اعلیٰ تعلیم محکموں کے انتظامی سیکرٹریوںنے میٹنگ میں شرکت کی۔