تازہ ترین

بہار میں آخری مرحلے کی پولنگ

۔ 78 سیٹوں کے ساتھ اسمبلی کے سبھی 243 حلقوں کے لئے ووٹنگ ختم

تاریخ    8 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


 پٹنہ، // بہار میں تیسرے اور آخری مرحلے کی 78 سیٹوں کے ساتھ ہی اسمبلی کے سبھی 243 حلقوں میں انتخاب پرامن طریقے سے ختم ہوگیا اور آخری مرحلے میں سب سے زیادہ تقریبا 57 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔17ویں بہار اسمبلی کے لئے ریاست میں اس مرتبہ تین مرحلوں میں ووٹنگ کرائی گئی۔28 اکتوبر کو سولہ ضلع کے 71 اسمبلی حلقوں میں ہوئے پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں 55.59 فیصد اور دوسرے مرحلے میں 03 نومبرکو 17 ضلع کے 94 اسمبلی حلقوں میں 55.70 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ تیسرے اور آخری مرحلے کے انتخابات میں آخری اطلاع ملنے تک تقریبا 57 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ کچھ پولنگ بوتھوں میں شام چھ بجے کے پہلے جو ووٹر قطار میں لگ گئے تھے وہاں ابھی بھی ووٹنگ جاری ہے اور کچھ دوردراز علاقوں سے ووٹنگ کے اعدادوشمار موصول نہیں ہوئے ہیں۔یواین آئی۔