تازہ ترین

۔8 افسران کے تبادلے اور تقرریاں

ڈاکٹر عابد رشید کو ایک اور اضافی چارج

تاریخ    3 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


 جموں//محکمہ عمومی انتظامی نے 8 افسران کے تبادلے اور تقرری کا حکم جاری کیاجبکہ ایک آئی اے ایس کو اضافی چارج دیا گیا۔ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ( آئی اے ایس)ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ خزانہ، سی ای او مشن یوتھ، سی ای او ای آر اے اور ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ اطلاعات کومزید احکامات تک مشن ڈائریکٹر اسکل ڈیولپمنٹ مشن کا اضافی چارج بھی دیاگیاہے۔ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں ویر جی ہنگلوکو تبدیل کرکے سپیشل سکریٹری عوامی شکایات کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اصغر حسین کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں تعینات کیا گیا ہے۔ڈائریکٹرسیاحت کشمیر نثار احمد وانی اگلے احکامات تک جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔حکومت نے ایڈیشنل سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پرویز احمد رینہ کو تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر اسٹیٹ ٹیکس، انفورسمنٹ (سنٹرل) کشمیر تعینات کیا۔محکمہ اطلاعات جموں و کشمیر میں جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن (ہیڈ کوارٹر) پروین کمار کوتبدیل کرکے محکمہ داخلہ کا ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کردیا گیا ہے جبکہ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سکریٹری ارشاد احمد کا تبادلہ کر کے ڈائریکٹوریٹ انفارمیشن جموں و کشمیر میں جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن (ہیڈ کوارٹر) تعینات کیاگیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر رورل سینیٹشن کشمیر مہراج الدین شاہ کو تبدیل کرکے پروجیکٹ آفیسر ویج ایمپلائمنٹ (اے سی ڈی) کپواڑہ جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیراعجازاحمد شاہ اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ رورل سینیٹیشن کشمیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے کا اضافی چارج اپنے پاس رکھیں گے۔ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ کے دفتر میں ایڈجسٹمنٹ کے آرڈرز کے منتظرشیخ ظہور الحق کوڈپٹی ڈائریکٹر لائبریریز کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر (ڈی آئی او) ادھم پور سجاد سومبیریا کو تبدیل کرکے ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ادھم پور تعینات کیا گیا ہے۔ اگلے احکامات تک وہ ضلع انفارمیشن آفیسر ادھم پور کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔