راجوری میں ایل او سی کے نزدیک دھماکہ، دو فورسز اہلکار زخمی

تاریخ    28 اکتوبر 2020 (26 : 02 PM)   
(Representational Pic)

نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک دھماکے میں بدھ کو دو فورسز اہلکار زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ ضلع کے تارکنڈی علاقے میں پیش آیا۔
حکام کے مطابق یہ دھماکہ مشتبہ بارودی سرنگ پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔
اس دھماکے میں ایک بی ایس ایف اور ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجہ کیلئے نزدیکی ہیلتھ مرکز پر پہنچایا گیا۔
 

تازہ ترین