پولیس کا پونچھ میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ

تاریخ    28 اکتوبر 2020 (11 : 02 PM)   


یو این آئی
جموں// پولیس نے صوبہ جموں کے ضلع پونچھ میں جنگجوو¿ں کی ایک کمیں گاہ کو تباہ کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر پولیس اور فوج کی آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع پونچھ کے مینڈھر کے کالابن علاقے کے جنگل میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران جنگجوو¿ں کی ایک کمیں گاہ کا پردہ چاک کیا گیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
 

تازہ ترین