تازہ ترین

شمالی کشمیر کے سوپور میں دریائے جہلم سے کمسن بچے کی لاش بر آمد

تاریخ    28 اکتوبر 2020 (10 : 11 AM)   
(Representational Pic )

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی کشمیر کے سوپور میں بدھ کو اُس کمسن بچے کی لاش دریائے جہلم سے بر آمد کی گئی جس نے ایک ہفتہ قبل مبینہ طور خود کشی کی غرض سے دریا میں چھلانگ ماری تھی۔
حکام کے مطابق12سالہ شاہد نذر ساکن احد آبادنے21اکتوبر کو دریا میں چھلانگ لگائی تھی اور تب سے اُس کی تلاش جاری تھی۔
حکام نے مزید کہا کہ بچے کی لاش بسیار تلاش کے بعد آج صبح بر آمد کی گئی۔
لاش کو قانونی لوازمات پوری کرنے کیلئے سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا ہے جس کے بعد اُسے آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔