کورونا ہمارے زمانے کاسب سے بڑا بحران: اقوام متحدہ

تاریخ    27 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جینوا //اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبائی بیماری موجودہ زمانے کا سب سے بڑا بحران ہے۔ آن لائن عالمی صحت اجلاس کے ابتدائی سیشن میںاقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انٹیو گٹرز نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو اس بحران سے نپٹنے کیلئے متحد ہونا چاہے اور ترقی پذیر ممالک کو ان ممالک کے شعبہ صحت میں مدد دینی چاہئے، جن کے پاس وافر ذرائع موجود نہیں ہے۔ اجلاس کے دوران عالمی وبائی بیماری چھائی رہی کیونکہ اجلاس اصل میں برلن میں ہونے والا تھا۔ جرمنی کے صدر فرانک والٹر سٹینمیر نے کہا ’’کوئی بھی کورونا وائرس سے محفوظ نہیں، تب تک کوئی بھی محفوظ نہیں جب تک نہ ہم سب اس وائرس سے محفوظ ہونگے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ جو ممالک کورونا وائرس پر جیت حاصل کررہے ہیں، وہ بھی تب تک قیدی ہیں جبکہ تک نہ ہم اس وائرس پر ہر ایک جگہ پر قابو پائیں گے‘‘۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ  وائرس سے ابتک 42ملین متاثرین ہوئے ہیں جبکہ 10لاکھ سے زائد افراد فوت ہوگئے ہیں‘‘۔

تازہ ترین