تازہ ترین

کورونا وائرس | 4ماہ بعد مثبت معاملات 400سے کم،6فوت

پہلی مرتبہ 12اضلاع میں 10سے نیچے اورسرینگر میں 100سے کم کیس

تاریخ    27 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
سرینگر // جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 6افراد فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1444ہوگئی جن میں 480جموں جبکہ 964کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ پیر کو14جولائی کے بعد پہلی مرتبہ 29سفر کرنے والوں سمیت محض 364افراد کی رپورٹیں مثبت آئیںاوراسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 92225تک پہنچ گئی۔ ان میں 36819جموں جبکہ 55406کا تعلق کشمیر سے ہے۔ تازہ 364متاثرین میں 217کشمیر جبکہ147جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 217متاثرین میں 76سرینگر، 13بڈگام، 56بارہمولہ، 15پلوامہ، 25کپوارہ، 7اننت ناگ، 5بانڈی پورہ،13گاندربل،ایک کولگام اور 6کا تعلق شوپیان ضلع سے ہے۔ جموں صوبے کے 147متاثرین میں 108ضلع جموں،0راجوری،4ادھمپور، 6ڈوڈہ، 5کٹھوعہ، 10پونچھ،2سانبہ، 0کشتواڑ، 7رام بن اور 5ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ 
۔ 6اموات
 پچھلے24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 6افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 4کشمیر جبکہ 2جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 4متاثرین میں 2سرینگر اور 2بارہمولہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ نواب بازار  سے تعلق رکھنے والی 54سالہ خاتون اوررام پورہ چھتہ بل سے تعلق رکھنے والا ایک 65 سالہ شخص شامل ہیں‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ دونوں متاثرین کی موت صدر اسپتال سرینگر میں ہوئی ہے‘‘۔ بارہمولہ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ ڈنگی وچہ سے تعلق رکھنے والا 70سالہ شخص جی ایم سی اننت ناگ میں کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’ سوپور سے تعلق رکھنے والا ایک 73سالہ شخص سکمز صورہ میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔جموں صوبے میں کورونا وائرس سے فوت ہونے والے 2افراد میں سے ایک ادھمپور جبکہ ایک ڈوڈہ سے تعلق رکھتا ہے۔ 
معاملات میں کمی
 جموں و کشمیر کے12اضلاع میں پہلی مرتبہ پیر کو کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 10سے کم ہوگئی ۔ان میں کشمیرکے 4 اورجموں کے 8 اضلاع شامل ہیں۔ 14جولائی کے بعد پیر 26اکتوبر کو جموں کشمیر میںپہلی مرتبہ روزانہ کورونا وائرس سے متاثرہونے والے افراد کی تعداد 400سے کم ہوکر  364تک آگئی۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں18610افراد کے تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 364کی رپورٹیں مثبت قرار دی گئیں۔ مثبت قرار دیئے گئے افرادمیں 217کشمیر جبکہ 147جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے میں شوپیان ، کولگام,بانڈی پورہ اوراننت ناگ اضلاع میں روزانہ متاثرین کی تعداد 10سے کم ہوگئی ۔ پیر کو 4شوپیان ضلع میں،1کولگام، 5بانڈی پورہ اور7اننت ناگ میں مثبت قرار دئے گئے جبکہ دیگر اضلاع میں متاثرین کی تعداد 10سے زیادہ تھی جن میں 76متاثرین کے ساتھ سرینگر سر فہرست ہے لیکن سرینگر شہر میں یکم جون کے بعد پہلی مرتبہ روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 100سے کم ہوگئی ہے اور پیر کو  76افراد کورونا سے متاثر ہوئے ۔پیر کو جموں صوبے میں 147افرادکی رپورٹیں مثبت آئیں  جن میں 108متاثرین کے ساتھ جموں ضلع سرفہرست رہا ۔ جموں ضلع کے دو اضلاع راجوری اور کشتواڑ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی لیکن دیگر7 اضلاع میں39افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں کیونکہ ان اضلاع میں 8ماہ میں پہلے مرتبہ متاثرین کی تعداد 10سے کم ہوگئی ہے۔ان اضلاع میں 4ادھمپور، 6ڈوڈہ، 5کٹھوعہ،2سانبہ، 7رام بن اور 5ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ 
 

تازہ ترین