تازہ ترین

سرینگر میں بھاجپاکے حمایتیوں نے ’ترنگا ریلی‘ نکالی

تاریخ    26 اکتوبر 2020 (32 : 05 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی کے حمایتیوں نے پیر کے روز سرینگر میں’ترنگا ریلی‘ نکالی۔اس ریلی کا اہتمام جموں کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق کے73سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا تھا۔
جموں کشمیر کا بھارت کے ساتھ الحاق26اکتوبر1947کو ہوا ۔
ریلی میں شامل بھاجپا کے سینئر لیڈران اور کارکنان نے سخت حفاظتی بندو بست میں ٹائیگور ہال سرینگر کے قریب سے ریلی کا آغاز کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔
ریلی سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق ،محبوبہ مفتی اور عمر عبد اللہ کی رہائش گاہوں کے سامنے سے گپکار روڑ پر گذراری گئی۔
ریلی میں شامل بھاجپا لیڈر الطاف ٹھوکر نے کہا”ہم یوم الحاق منارہے ہیں۔ہم ہندوستانی ہیں اور قومی پرچم کو سلام کرتے ہیں“۔
انہوں نے مزید کہا ”گپکار اتحادلوگوں کو دھوکہ دینے کیلئے خاندانی اتحاد ہے“۔
الطاف ٹھوکر نے کہا” آج کا دن مقبول شیروانی جیسے ہیرو کو یادکرنے کا ہے جس نے قبائلییوں کو اکتوبر1947میں بارہمولہ میں روکا“۔