تازہ ترین

وکیل دیپیکا راجاوت پر مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات’ مجروح‘ کرنے کا الزام، مقدمہ درج

تاریخ    26 اکتوبر 2020 (09 : 04 PM)   


یو این آئی
جموں// کٹھوعہ عصمت دری و قتل کیس کی نمائندگی کرنے والی معروف وکیل دیپیکا سنگھ راجاوت کے خلاف ایک ٹویٹ میں مبینہ طور پر ایک مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے پاداش میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مختلف لوگوں کی طرف سے شکایت درج ہونے کے بعد موصوفہ کے خلاف پولیس اسٹیشن گاندھی نگر جموں میں ایک ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ راجاوت نے اپنے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر ایک کارٹون ٹویٹ کیا تھا جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک طرف نوراتری تہوار کے نو دنوں کے دوران مرد خاتون دیویوں کی پوجا اور تعظیم کرتے ہیں جبکہ باقی ایام کے دوران خواتین کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔