دفعہ 370 بحال نہیں کیا جائیگا: روی شنکر پرساد

تاریخ    26 اکتوبر 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دہلی// مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی آئینی طور پر کی گئی ہے اور اسے بحال نہیں کیا جائے گا۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی جانب سے ترنگا سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے روی شنکر پرساد نے کہا کہ محبوبہ مفتی نے ترنگے کی توہین کی ہے جس کی جنتی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 جس نے سابقہ ریاست کو ایک خاص درجہ دیا تھا اور جسے گزشتہ سال منسوخ کیا گیا، کو بحال نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مناسب آئینی عمل کے بعد اسے ہٹا دیا گیا اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے بھاری تعداد میں اس کی منظوری دی ۔انہوں نے کہا کہ اس کو منسوخ کرنا قوم سے ہماری وابستگی ہے اور لوگوں نے اس کی تعریف کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ متعدد طریقوں سے محبوبہ مفتی نے ہندوستان کی اس شبیہہ کی بے قدری کا مظاہرہ کیا، جو نا قابل برداشت ہے ۔ انہوں نے دوسری حزب اختلاف کی جماعتوں پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قومی پرچم کی سنگین بے عزتی کرتے ہوئے ان کے بیانات پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، یہاں تک کہ وہ معمولی معاملات پر بھی بھگوا جماعت پر تنقید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بالکل منافقت اور دوہرا معیار ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں خوشی اور مسرت کے ساتھ حصہ لیا۔
 

تازہ ترین