تازہ ترین

مزید خبرں

تاریخ    24 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


عید میلاالنبیؐ کے سلسلے میں خانقاہِ معلی میں تقریب آج 

سرینگر// پیغمبر آخرزمان، فخر موجوداد ، محسن کائنات حضرت نبی آخرزمانﷺ کے یوم ولادت باسعادت کے مقدس تقریب سعید (عید میلادالنبیﷺ ) کی تقریبات کے سلسلے میں تاریخی خانقاہِ معلی حضرت میر سید علی ہمدانیؒ بانی اسلام کشمیر سرینگر میں 6ربیع الاول سنیچروار بمطابق 24اکتوبر کو ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد ہو گا۔ نمازِ ظہر سے قبل 12بجے دن کے بعد ہی مولانا ریاض احمد ہمدانی پیغمبر آخرزمان ﷺ کی تولد باسعادت کے مختلف گوشوں پر وعظ و تبلیغ فرمائیں گے اور نمازِ کے بعد حسب قدیم ختمات المعظمات، دورد و ازکار اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی۔ 
 
 

۔22اکتوبر کی یادوں پر مبنی 2روزہ سپوزیم اختتام پذیر

سرینگر//ایس کے آئی سی سی سرینگر میں’22اکتوبر1947 کی یادوں پر مبنی 2روزہ قومی سپوزیم اور نمائش ‘ کل اختتام پذیر ہوئی ۔2 روزہ تقریب نیشنل میوزیم انسٹی چیوٹ آف ہسٹری آف آرٹ ، کنزرویشن اینڈ میوزولوجی کی جانب سے منعقد ہوئی جس میں مقررین نے  اس دن کی تاریخی داستان بیان کی کہ کس طرح ملک نے آزادی حاصل کرنے کے فورا بعدپہلی لڑائی کا مقابلہ کیا۔اس موقعہ پرمرکزی وزارت ثقافت کے سیکرٹری راگویندر سنگھ ، نیشنل میوزیم انسٹی چیوٹ نئی دہلی کی ڈین پروفیسر منوی سیٹھ موجود تھے ۔مقررین نے 22 اکتوبر  1947 کو پاکستانی حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے والوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے کشمیر اور لوگوں کو بچانے کے دوران اپنی جانیں نچھاور کیں۔مقررین نے کہا کہ اس طرح کے سپوزیم اور سمینار وں سے لوگوں میں تاریخ کے اس مرحلے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔ سپوزیم کے پہلے دن پروفیسر امیتابھ مٹو ،سوشانت سرین ،پروفیسر کپل کمار ،پرفیسر راگو یندر تنوار نے خطاب کیا جبکہ معروف رضا اور اقبال چند ملہوترا نے ویبنار کے ذریعہ تقریب میں شرکت کی ۔تقریب کے دوسرے دن جمعہ کو لیفٹننٹ جنرل(ر) عطا حسنین ، لیفٹننٹ جنرل(ر)گرمیت سنگھ ، لیفٹننٹ جنرل(ر)پی جے ایس پنو ،داکٹر رمیش تمیری ،ڈاکٹرمکولیتا وجے ورغیا اور دیگر مہمانوں نے خطاب کیا ۔