تازہ ترین

رْوحانی بزرگ پیر غلام قادر کا انتقال

دینی اور سماجی حلقوں کا اظہار رنج و غم

تاریخ    24 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر//وادی کی نامور رْوحانی شخصیت پیر غلام قادر بٹ ساکنہ ہفت چنارجمعرات کو انتقال کرگئے۔ کورونا پروٹوکال کے تحت دینی اور سماجی حلقوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد نے اْن کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ انجمن صوفیا کے سرکردہ کارکن محمد سلیم خان نے ان کی وفات پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ پیرغلام قادر علم و عرفان کا گنجِ بے بہا تھے۔اْن کے انتقال سے راہ سلوک کے سبھی اْمیدوار گویا یتیم ہوگئے۔‘‘ پیر غلام قادر بٹ ہفت چنار کے پشتینی باشندہ تھے اورآج نٹی پورہ میں رہائش پذیر تھے۔ اْنہیں آبائی مقبرہ واقع مگر مل باغ میں سینکڑوں لوگوں نے چشمِ پرْنم سے سپردخاک کیا۔ محمد سلیم خان نے مزید بتایا، ’’ سرینگر کے علاوہ وادی کے مختلف اضلاع سے راہ سلوک سے وابستہ لوگوں نے پیر غلام قادر سے فیض حاصل کیا۔ وہ سماجی خدمت میں پیش پیش تھے اور اْنہوں نے سینکڑوں والدین کو قران پڑھا تاکہ وہ اپنے بچوں کو خود علم دین سے روشناس کرسکیں۔‘‘انجمن صوفیا کے محمد سلیم خان کے علاوہ کئی دینی اور سماجی انجمنوں کے نمائندوں نے پیر غلام قادر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔