تازہ ترین

ڈاکٹر فاروق کی درگاہ حضرت بل میں حاضری

جموں وکشمیر میں آپسی بھائی چارے پر زور دیا، عالمی وباء کورونا سے نجات کیلئے دعا کی

تاریخ    24 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


 سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے ایام میلاد کے بیچ جمعہ کو درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نماز جمعہ ادا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ایک سال سے زائد عرصے کے بعد جمعہ کو درگاہ حضرت بل پہنچے اور نماز جمعہ ادا کی۔ ڈاکٹر عبداللہ نے اس موقعہ پر عالمگیر وبا کرونا وائرس سے نجات پانے کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری نے عالم انسانیت کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ انہوں نے عالم اسلام کی سربلندی اور نصرت و فتحابی کے علاوہ جموں کشمیر میں آپسی بھائی چارے و ہم آہنگی  کے قائم و دائم رہنے کیلئے بھی دعائیں کیں۔ ڈاکٹرفاروق نے انتظامیہ پر زور دیا کہ ایام متبرکہ کے دوران درگاہ حضرت بل میں عقیدتمندوں کی سہولیات کیلئے تمام تر انتظامات کئے جائیںجبکہ صحت و صفائی،طبی ٹیموں اور ٹرانسپورٹ کے علاوہ زائرین کی سہولیات کیلئے دیگر انتظامات جنگی بنیادوں پرکئے جائیں۔