تازہ ترین

سوشل میڈیا پر بچوں کے بار ے میں فحش مواد پھیلانے کے مرتکبین کے خلاف کارروائی ہوگی:پولیس

تاریخ    24 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر//سوشل میڈیا پر بچوں کی فحاشی سے متعلق مواد پھیلانے کے الزام میں سائبرپولیس سرینگر عنقریب کارروائی کررہی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق سائبر پولیس اسٹیشن سرینگر کوگم ہوئے اوراستحصال کئے ہوئے بچوں کے قومی مرکزجو امریکہ کی ایک غیرسرکاری رضاکار تنظیم ہے ،کی طرف سے کشمیرمیں رہ رہے افراد کیخلاف شکایات موصول ہوئی ہیں کہ وہ سوشل میڈیا (فیس بک،انسٹاگرام،وٹس ایپ وغیرہ) پربچوں کی فحاشی کو پھیلا رہے ہیں۔گم ہوئے اور استحصال کئے ہوئے بچوں کے قومی مرکز(این سی ایم ای سی) کوشہریوں،خدمات فراہم کرنے والوں اوردیگر کی طرف سے اطلاعات موصول ہوتی ہیں جنہیں پھر قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کیاجاتا ہے ۔ان شکایات کی بنیاد پر قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیرنمبر21/2020سائبرپولیس اسٹیشن کشمیرمیں درج کیاگیااورتحقیقات شروع کی گئی ۔تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کشمیرمیںبچہ بازوں کی کثیر تعدادسوشل میڈیا پربچوں کی فحاشی کو اَپ لوڈ کرکے پھیلارہے ہیں ۔ان بچہ بازوں کی عنقریب گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسی حرکات سے باز رہے اور اگر کسی کوبھی ان حرکات میں ملوث پایا جائے گاتو اُس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی ۔قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی طرح کی بھی فحاشی پھیلانا ممنوع ہے اور اس پر پابندی ہے۔