تُجرشریف سوپور میں ریسونگ سٹیشن کا اِفتتاح کیاگیا

تاریخ    24 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


بارہمولہ //آئندہ سردیوں کے موسم میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کی دستیابی کے ایک قدم کے طور پرلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر لیفٹیننٹ بصیر احمد خان کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو اور دیگر اعلیٰ افسران نے سوپور کے گائوں تُجر شر یف کا دورہ کیا ۔ اُنہوں نے وہاں6.3 ایم وی اے پاور ریسونگ سٹیشن کا اِفتتاح کیا ۔یہ دورہ عوامی رسائی پروگرام کے تحت لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فرہاہی کے لئے حکومت کی کوششوں کا ایک حصہ ہے ۔مقامی لوگوں نے مشیر اور اِنتظامیہ کا اس منصوبے کی تعمیر اور مقررہ وقت پر مکمل کرنے پر شکریہ اَداکیا ہے ۔اس موقعہ پر چیف انجینئر کے پی ڈی سی ایل اعجاز احمد ڈار نے جانکاری دی کہ6.3  ایم وی اے گنجائش والاریسونگ سٹیشن 3.54 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ کام دو برس کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے اور اس سے ملحقہ چار بڑے دیہاتوں کو بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سے بجلی کی گنجائش میں اَضافہ ہوسکتا ہے اور اس سے علاقے میں بجلی کی ترسیلی نظام بہتر ہوگا۔بعدمیں مشیر نے آر ڈی ڈی سیکٹر میں جاری کئی ترقیاتی کاموں کا معائینہ کیا جس میں اُنہوں نے ان کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ مشیر کو ڈی ڈی سی اور ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ نے ان کاموں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔بصیر خان نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتارمیں سرعت لائیںتاکہ تمام کاموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیاجاسکے۔ اُنہوں نے افرادی قوت اور مشینری متحرک کرنے پر زور دیا۔ مشیر نے تمام زیراِلتوأ  مزدوروں اور دیگر متعلقہ ادائیگیوں کو جلد از جلد واگزار کرنے کی ہدایت دی۔دریں اثنامشیر نے شیخ حمزہ مخدوم ؒ کی زیارت گا ہ پر حاضری دی جہاں انہوں نے جموں و کشمیر کے امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔ مقامی لوگوںنے اس مقام پر ایک پارک کی تعمیر کرنے کی مانگ کی ۔ اِس ضمن میں مشیر موصوف نے متعلقہ حکام کا ہدایت دی کہ وہ اس پر کام شروع کریں تاکہ ان کا مطالبہ کو جلد از جلد پورا کیا جاسکے۔بعد میں متعدد وفود اور اَفراد مشیر سے ملاقی ہوئے ۔ان وفود نے اپنی شکایتیں اور فلاحی بہبود کے مسائل مشیر کو گوش گزار کئے جن میں تُجر شریف بطور ٹورسٹ پلگرام ریزاٹ ، ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی تشکیل ، اہم سڑکوں کی اَپ گریڈیشن اور میکڈامائزیشن، سرکاری اقدامات میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی وغیرہ شامل ہیں۔ فروٹ گروئورس ایسوسی ایشن سوپور کے وفد نے موجودہ باغبانی سیزن کے لئے مارکیٹ انٹرونشن سکیم شروع کرنے پر ایل جی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
 

تازہ ترین