سڑک پروجیکٹوں کی تعمیر میں سرعت لانے کی بھٹناگر کی ہدایت

رام بن بانہال سڑک کی 14کلومیٹر ٹنل موجودہ تین کلومیٹر سڑک ٹنل سے منسلک

تاریخ    24 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے  اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کے دوران جموںوکشمیر میں مختلف ایجنسیوں کی جانب سے تعمیر کی جارہی پی ایم ڈی پی سڑک پروجیکٹوں پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ میں پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکرٹری شیلندر کمار ، چیف انجینئر آر اینڈ بی کشمیر شوکت جیلانی ، آر او  این ایچ اے آئی ہیم راج، بی آر  او  اور دیگر اَفسران  موجود تھے جبکہ این ایچ آئی ڈی سی ایل ، بیکن اور دیگر متعلقہ اَفسران اور نمائندوں نے بذریعہ وِیڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں شرکت کی۔دوران میٹنگ بڑے شاہراہ پروجیکٹوں اور دیگر بڑی سڑکوں پر جاری موجودہ صورتحال پر مفصل غور و خوض ہوا اور ان پروجیکٹوں میں حائل رُکاوٹوں پر بھی بحث و تمحیص ہوئی۔ایم ایچ آئی ڈی سی ایل کی جانب سے تعمیر کی جارہی جموں ۔ اکھنور سڑک، چنانی ۔ سدھ مہادیو ۔گوہا سڑک ، بٹوت ۔ کھیلانی۔چاترو اننت ناگ تک جانے والی سڑک ( قومی شاہراہ 244) او ردیگر سڑک پروجیکٹوں پر غور وخوض ہوا ۔ مشیر کو بتایا گیا کہ اِن پروجیکٹوں پر کام شد و مد سے جاری ہے اور ان کو معینہ مدت کے اندر مکمل کیاجائے گا۔مشیر بھٹنا گرنے متعلقہ تعمیراتی ایجنسیوں کو ان اہم سڑک پروجیکٹوں کے کام کی رفتار میں سرعت لانے کی ہدایت دی تاکہ انہیں مقرر مدت کے اندرمکمل کرکے عوام کے نام وقف کیا جاسکے ۔این ایچ اے آئی کی جانب سے تعمیرکی جارہی سڑک پروجیکٹوں میں جموں وسری نگر میں نیم دائرہ سڑکوں ، ادھمپور ۔ رام بن سڑک، رام بن ۔ بانہال سڑک ، بانہال ۔ سری نگر این ایچ اے آئی چار رویا بنانے اور دیگر سڑک پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آر او  این ایچ آئی اے مشیر کو ایجنسی کی تعمیر کی جارہی سڑک پروجیکٹوں پر جاری کام کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی اور چند پروجیکٹوں میں تاخیر کی وجوہات بھی پیش کی۔ انہوں نے مشیر کو بتایا کہ رام بن ۔ بانہال سڑک کی 14کلومیٹر ٹنل سڑک موجودہ تین کلومیٹر سڑک ٹنل سے منسلک کی گئی ہے تاکہ سڑک کے دشوار گزار جگہوں کا متبادل تعمیر کیاجاسکے۔مشیر موصوف نے این ایچ اے آئی متعلقہ افسران کو ان پروجیکٹوں کی کام میں سرعت لانے اور کام کی رفتار میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے افسران کو زمین کے حصول معاملات کے حق میں بروقت معاوضہ فراہم کرنے کے لئے کہا۔ اسی طرح مشیر بھٹناگر نے پروجیکٹ سمپرک جیسے سری نگر۔ اوڑی  ایل او سی سڑک ، اوڑی،کمان پوسٹ سڑک ، اکھنو ر ۔ پونچھ سڑک او ربی آر او کی جانب سے تعمیر کی جارہی دیگرسڑکوں کا جائزہ لیتے ہوئے مشیر نے  82کلومیٹر طویل سری نگر ۔ شوپیان۔ قاضی گنڈسڑک پر تعمیراتی کام بھی جائزہ لیا جو تعمیرات عامہ تعمیر کر رہا ہے۔مشیر کو بتایاگیاکہ سڑک کے 72 کلومیٹر مکمل کئے گئے ہیں جب کہ باقی ماندہ مسافت پر کام شدو مد سے جاری ہے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مشیر بھٹناگر نے افسران کو اپنے عملے اور مشینری کو متحرک کر کے کام کی رفتار میں سرعت لانے کے لئے کہا۔

تازہ ترین