لیفٹیننٹ گورنرکی شری ماتا ویشنودیوی جی پر حاضری

جموں و کشمیر کی امن ، ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کی

تاریخ    24 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سری نگر //لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا جو شری ماتاویشنو دیوی شرائین بورڈکے چیئرمین بھی ہیں، نے شری ماتا ویشنو دیوی جی پوتر گپھا کا دورہ کر کے وہاں درگا اشٹمی کے موقعہ پر حاضری دی۔انہوں نے جموں و کشمیر کے لئے امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے پرارتھنا کی۔دور ے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ ان کے پرنسپل سیکرٹری اورچیف ایگزیکٹیو آفیسرشری ماتا ویشنوی دیوی شرائن بورڈ تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے شرائین بورڈ کی جانب سے شردھالوئوں کی سہولیت کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا اور شرائین کمپلیکس میں جاری ترقیاتی کاموںکا بھی معائینہ کیا۔انہوں نے سی ای او شرائین بورڈ کو تمام بنیادی ڈھانچہ پروجیکٹو ںکو بروقت مکمل کرنے کے لئے کہا۔ شرائین بورڈ کے سی ای او نے انہیں جاری ترقیاتی کاموں پر کام کی پیش رفت کے بارے میںجانکاری دی۔ انہوں نے نوراترو ں کے لئے شردھالوئوں کے بارے میں ان کی تفصیل دی جن میں ماتا ویشنو دیوی جی کی تزئین آرائش ، گردونواح کے علاقوں کو خوبصورت پھولوں سے سجانے ، استھاپن کی جانے والی سڑک اور بھون علاقے میں چوبیس گھنٹے بجلی اور پانی کی ترسیل ، صفائی ستھرائی ، اور اپواس سے متعلق مخصوص بورڈ کی جانب سے خصوصی خوراک دستیاب رکھنے کے بارے میں جانکاری دی۔پوتر استھاپن پر نوراتروں کے دوران شت چندی مہا یگیہ امن خوشحالی اور انسانیت کی خیریت و عافیت کے لئے منعقد کیاجارہا ہے جو مہانومی کے دِن پورن آہوتی پر منتج ہوگا۔ مہا یگیا شرد ایم ایچ وَن چینل پر نوراتروں کے دوران روزانہ دِن ساڑھے 12بجے سے دوپہر 1.30 تک ٹیلی کاسٹ کیا جارہا ہے۔
 
کئی سیاسی قائدین ملاقی
جموں//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے یہاں راج بھون میں کئی سیاسی جماعتوں کے قائدین ملے ۔ سابق وزیر اور کانگریس رہنما آر ایس چب نے مانگوں کی یاداشت پیش کی جن میں سرینگر میں سینک کالونی کا قیام ، جموں سوچیت گڑھ قومی شاہراہ کو چار رویہ بنانے پر جاری کام میں سرعت لانے ، دیہی ترقی محکمہ کے کاموں کی نگرانی کیلئے نظام قائم کرنے ، یو ٹی میں کووڈ وباء سے نمٹنے کیلئے سہولیات میں بہتری لانے ، توی گالف کورس جموں کو جموں خطے کی ایک بڑی سیاحتی منزل کے طور پر ترقی دینا شامل ہے ۔ سابق وزیر اور جنرل سیکرٹری جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی یوگیش ساہنی نے جموں شہر میں ٹریفک کے انتظام اور پارکنگ سہولیات میں بہتری لانے ، مبارک منڈی کمپلیکس کے ارد گرد دروازے دوبارہ کھولنے ، جموں شہر کے التوا میں پڑے پروجیکٹوں کی تکمیل جن میں پیر کھو پروجیکٹ ، توی گھاٹ ، مصنوعی جھیل پروجیکٹ ، گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول پنجتیرتھی کی منتقلی ، ریفوجیوں کے حق میں 25  لاکھ روپے کی التوا میں پڑی امدادی قسط کی واگذاری ، سیلف ہیلپ گروپوں کی منسوخی کا معاملہ ، مقامی لوگوں کیلئے اراضی اور نوکریوں کے حقوق سے متعلق معاملات ، نئی سڑکوں اور شہر کی گنجانیت دور کرنے،  نئی سڑکوں اور فلائی اووروں کی تعمیر پر مبنی مانگیں شامل تھیں ۔ صدر ڈوگرہ صدر سبھا اور سابق وزیر گلچین سنگھ چاڑک نے جموں خطے اور ڈوگروں سے متعلق مختلف معاملات پر لفٹینٹ گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور مانگوں کی یاداشت پیش کی جن میں مبارک منڈی کمپلیکس کی فوری بحالی اور ڈوگرہ وراثت کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔انہوں نے سرمائی دربار موو کے سبب پرانے شہر کی سڑکوں پر رکاوٹوں کا معاملہ بھی اٹھایا ، اندرا چوک سے راج بھون تک سڑک کی کشادگی کی مانگ کی ، جموں کی ثقافت اور ورثے کو سالانہ جموں میلے کے ذریعے اجاگر کرنے ، ڈوگری زبان بولنے والوں کیلئے ڈُگر چینل شروع کرنے ، دونوں دارالخلافہ شہروں میں سول سیکرٹریٹ میں مستقل کام کاج شروع کرنے اور قومی شاہراہ 44 سے متعلق مختلف معاملات بھی اجاگر کئے ۔ انہوں نے فوجی جوانوں ، جنگی بیواؤں کے معاملات اور ان کیلئے بہبودی اقدامات کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا ۔ سٹیٹ جنرل سیکرٹری بی جے پی اروند گپتا نے کٹڑہ ریاسی ٹورسٹ سرکٹ کی ترقی سے متعلق مفصل تجویز پیش کی ۔ اُن کی جانب سے پیش کی گئی مانگوں میں کٹڑہ کے ارد گرد مذہبی سیاحت کی صلاحیت کو بروئے کار لانے ، کٹڑہ بازار کو ہیری ٹیج مارکیٹ کے طور ترقی دینے ، ضلع ریاسی کے دیگر مقامات جیسے سیار بابا اور سولہ پارک کی ترقی ، پارک اور بیم گڑھ قلعہ کی درمیان کیبل کار سروس شروع کرنے کی مانگیں پیش کیں ۔ بی جے پی کے ترجمان طاہر چودھری نے جموں جی ایم سی میں عملے کی کمی اور اس کو ترجیح بنیاد پر پورا کرنے کی مانگ کی ۔ انہوں نے لفٹینٹ گورنر کو کالج کے یورالوجی اور گیسٹرو انٹرالوجی شعبوں کی ناقص کارکردگی کے بارے میں جانکاری دی اور سینئر ڈاکٹروں کو پرائیویٹ پریکٹس کرنے سے دور رکھنے کی بھی مانگ کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے تمام رہنماؤں کو بغور سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ ایل جی نے انہیں یقین دلایا کہ اُن کی طرف سے پیش کئے گئے مسائل پر غور کر کے اُن کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا ۔ 
 

تازہ ترین