تازہ ترین

جموں کشمیر میں ایم بی بی ایس نشستیں

۔ 500سے بڑھا کر 1100کردی گئیں

تاریخ    24 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر // نیشنل میڈیکل کمیشن نئی دلی نے جموں و کشمیرکے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کی تعداد 500 سے بڑھاکر سال 2020-21سیشن کیلئے1100کردی ہے۔اس حوالے سے محکمہ صحت و طبی تعلیم کو نیشنل میڈیکل کمیشن نئی دلی سے اجازت نامہ موصول ہوا ہے۔میڈیکل کمیشن اجازت نامہ کے مطابق گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں کو سال 2020-21کیلئے 100اُمیدواروں کے داخلہ کی اجازت مل گئی ہے جبکہ جی ایم سی اننت ناگ اور جی ایم سی بارہمولہ کو دوسرے سیشن میں100سو اُمیدواروںکو داخلہ دینے کی اجازت مل گئی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کو پہلے ہی دوسرے سیشن میں 115اور گورنمنٹ میڈیکل کالج کٹھوعہ کو 100اُمید واروں کو داخلہ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ میں لیکچرر تھیٹرز، لیبارٹریز، ڈائی سیکشن ہال، لیبرری، میوزیم، فیکلٹی روم، ایڈمنسٹریٹیو بلاک اور دیگر سہولیات کا انتظام مکمل کرلیا گیا ہے اور امسال وہاں ایم بی بی ایس طالب علموں کیلئے کلاسوں کا بھی آغاز ہوگا۔ مختلف گورنمنٹ کالجوں کی  بلڈنگوں کی تعمیر کا کام آخری مراحلہ میں ہے اور آئندہ چند ماہ میں یہ تعمیرات مکمل ہونے کی اُمید ہے۔ امسال اضافی 115ایم بی بی ایس نشستوں کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اُمیدواروں کیلئے 1100سیٹیں دستیاب ہونگی جو مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کیلئے ایک بڑی کامیابی ہوگی جبکہ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے میڈیکل کالجوں میں 50فیصد سیٹیں خواتین اُمیدواروں کیلئے مخصوص رکھی گئیں ہیں ۔ 
 

تازہ ترین