ڈوڈہ اور مغل روڑ پرالمناک سڑک حادثات

ڈرائیوراور کنڈیکٹر سمیت5افراد ہلاک، 12شدید زخمی

تاریخ    24 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


اشتیاق ملک+بختیار حسین
ڈوڈہ+سرنکوٹ//ڈوڈہ اورمغل روڑ پردو الگ الگ حاثات میں ڈارئیور اور کنڈکٹر سمیت5افراد لقمہ اجل بن گئے۔ جمعہ کو تاریخی مغل روڈپر ایک سڑک حادثے میں 2افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ جمعہ کی صبح9بج کر30منٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹینکر زیر نمبرJK02CH/2595 کشمیر سے جموں کی طرف جارہا تھا ،جو پوشانہ کے نزدیک سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگراجس سے  ٹینکر ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ پولیس نے بتایاکہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر دونوں موقعہ پر ہی دم توڑ گئے۔ ان کی شناخت ترویندر سنگھ ساکن جموں اور کنڈیکٹر منگل سنگھ ساکن ڈوڈہ کے طور پر ہوئی۔ڈی وائی ایس پی سرنکوٹ خالق حسین نے بتایا کہ دونوں نعشوں کو گہری کھائی سے نکال کر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ منتقل کیاگیاجہاں قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد انہیں لواحقین کے سپرد کیاجارہاہے۔ادھرڈوڈہ ضلع میں جمعہ کے روز پیش آئے 2مختلف سڑک حادثات میں3افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 3کمسن بچوں سمیت 12افراد زخمی ہوئے ہیں ۔پہلا حادثہ ڈوڈہ کے مرمت علاقہ میں پیش آیاجس میں 3 افراد ہلاک و 8 زخمی ہوئے ۔جمعہ کے بعد دوپہر بھدرواہ سے مرمت دیدنی جارہی ٹاٹا سومو زیر نمبری/5717 JK06  چیٹدو محلہ ہنمبل کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 300 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں موقعہ پر ہی3 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 8 دیگر زخمی ہوئے ۔ زخمی افرادکو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا جہاں پر بیشتر افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ حادثہ میں ہلاک ہوئے افراد کی شناخت اوم راج ولد پریم ناتھ (47)ساکنہ ہنمبل،اشتیاق احمد ولد محمد اکرم (27)ساکنہ ستلہ و محمد ایوب ولد صادق حسین(25) کے طور پر ہوئی جبکہ زخمیوں کی شناخت گیتا دیوی ولد اوم راج (42)،جمیلہ بیگم زوجہ اشتیاق احمد (23)نائمہ دختر اشتیاق احمد (02)،رام پرشاد ولد گوری سنگھ (45)،منو دیوی زوجہ رام پرشاد (40)،پریکشا دیوی دختر رام پرشاد (12)سریش کمار ولد کلدیپ کمار (33)و اشتیاق احمد کا نو زائید بچے کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔دوسرا حادثہ ڈوڈہ کی گھٹ گندنہ سڑک پر پیش آیا جس میں2 خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔جمعہ کے روز ساڑھے 4 بجے کے قریب ایک آلٹو گاڑی زیر نمبر JKA06/6173 ڈوڈہ سے جیجوٹ جارہی تھی جس دوران ببور کے نزدیک حادثہ کا شکار ہو کر 100 فٹ نیچے گہری کھائی میں جا گری۔
 

تازہ ترین