کرونا وائرس| 12فوت، 586مثبت

کُل مہلوکین 1424 ، متاثرین کی مجموعی تعداد 90752

تاریخ    24 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


پرویز احمد
سرینگر // جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 12افراد فوت ہوگئے ۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد1424ہوگئی جن میں 472جموں جبکہ 952کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ جمعہ کو 21سفر کرنے والوں سمیت مزید 586افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد90752تک پہنچ گئی۔ ان میں36282جموں جبکہ 54470متاثرین کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ تازہ586متاثرین میں 380کشمیر جبکہ 206جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 380متاثرین میں154سرینگر،41بڈگام، 40بارہمولہ، 20پلوامہ، 30کپوارہ، 49اننت ناگ، 12بانڈی پورہ، 22گاندربل، 11کپوارہ اور ایک شوپیان سے تعلق رکھتا ہے۔جموں صوبے کے 206متاثرین میں 121جموں، 10راجوری، 12ادھمپور، 14ڈوڈہ، 8کٹھوعہ، 9پونچھ، 7سانبہ، 12 کشتواڑ، 8رام بن اور 5ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔
۔ 12فوت
 جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 12افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 8کشمیر جبکہ 4جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 8افراد میں2سرینگر، 2اننت ناگ،2بانڈی پورہ ، بارہمولہ اور ایک گاندربل سے تعلق رکھتے ہیں۔سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر ے بتایا کہ ایچ ایم ٹی سے تعلق رکھنے والا 70سالہ معمر شخص اور نور باغ سے تعلق رکھنے والا 75سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک جی وی سی بمنہ جبکہ ایک صدر اسپتال میں فوت ہوگیا ‘‘۔ محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ اولڈ ٹائون بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا ایک 64سالہ شخص جمعرات کو دیر شام گئے فوت ہوگیا ‘‘۔ گاندربل میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ گلاب پورہ سے تعلق رکھنے والی ایک 22سالہ لڑکی کو چھاتی میں تکلیف کے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن جمعرات کو دیر شام گئے وہ سکمز صورہ میںفوت ہوگئی‘‘۔جموں صوبے میں 4افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں سے 3جموں جبکہ ایک ادھمپور سے تعلق رکھتا ہے۔ 
حکومتی بیان
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے90,752معاملات سامنے آئے تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران جمعہ کومزید684افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے348اَفراداور کشمیر صوبے کے 336اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 21,25,790ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  23؍اکتوبر 2020 کی شام تک 20,35,038نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک6,39,551افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں19,395اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔7,842  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ50,024اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب5,60,866اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔ہیں جن میں سے7,842سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک81,486اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔
 

تازہ ترین