تازہ ترین

ڈوڈہ میں مسافر ٹیکسی کھائی میں جاگری،ڈرائیور سمیت3لقمہ اجل،8زخمی

تاریخ    23 اکتوبر 2020 (49 : 04 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع ڈوڈہ میں جمعہ کو تین افراد جاں بحق اور آٹھ اُس وقت زخمی ہوگئے جب وہ ٹیکسی جس میں وہ سوار تھے مرمت علاقے میں سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگری۔
اطلاعات کے مطابق یہ مسافر ٹیکسی بھدرواہ سے دیدنی جارہی تھی جب وہ لڑھک کر300میٹر گہری کھائی میں جاگری۔
ایس ایس پی ڈوڈہ ممتاز احمد کے مطابق پولیس اور مقامی لوگوں نے ٹیکسی میں سوار سبھی افراد کو گورنمنٹ میڈیکل کالیج ڈوڈہ پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے تین کو مردہ قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ زخمیوں میں 3کمسن بھی شامل ہیں اور اُن کا علاج جاری ہے۔
 مہلوکین کی شناختتارا منی ولد پریم سنگھ ساکن ہاومبل مرمت، اشتیاق احمد ولد محمد اکرم ساکن دیدنی مرمت اور ڈرائیور جہانگیر حسین ولد سعد اللہ ساکن دیدنی مرمت کے طور ہوئی ہے۔