تازہ ترین

ممبئی کے شاپنگ مال میں آگ، کروڑوں کی مالیت کا نقصان

تاریخ    23 اکتوبر 2020 (30 : 02 PM)   


یو این آئی
ممبئی // جنوبی ممبئی کے گنجان مسلم آبادی والے علاقے بلاسیس روڑ پر واقع سٹی سینٹر شاپنگ مال میں گذشتہ رات بڑی آتشزدگی کے سبب کروڑوں کی مالیت کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔ اس سانحہ میں دو فائر مین کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم ان حالت مستحکم ہے۔
فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق ، مال میں آگ جمعرات کی رات نو بجے کے وقت لگی جب اس وقت مال کے اندرتقریبا 200 سے 300 افراد موجود تھے جو آگ لگتے ہی محفوظ مقام پر پہنچ گئے۔
فائر بریگیڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لئے 24 انجن اور6 واٹر ٹینکر کی خدمات حاصل کی گئیںجو اس چار منزلہ مال کی آگ کو قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ مال کے پڑوس میں واقع عمارتوں سے 3 ہزار افراد کو حفظ ماتقدم کے طور پر منتقل کیا گیا ہے۔مال میں زیادہ تر موبائل کی دکانیں ہیں اور اس کی پرزے فروخت ہوتے ہیں۔
 

تازہ ترین