تازہ ترین

امور صارفین اور ناپ تول محکمے کا مشترکہ سکارڈ تشکیل

قصورواردُکانداروں،قصابوں ومرغ فروشوں سے جرمانہ وصول

تاریخ    23 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر//محکمہ فوڈسیول سپلائزوامورصارفین کشمیرنے محکمہ ناپ تول کیساتھ ملکر شہرسرینگرکے بازاروں میں چیکنگ کی مہم شروع کی ہے۔محکمہ خوراک و امور صارفین کے  حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ معائنہ کرنے والی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر کھانے پینے کی دکانوں معائنہ کرتے ہوئے جانچ کے لئے نمونے حاصل کئے جبکہ صارفین کو زائد قیمت پر اشیائے خوردنی فروخت کرنے اور ان کا استحصال کرنے کے تحت قانون کے مطابق جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 29 سبزی فروشوں ، 10 گوشت فروشوں اور 9 دیگر افراد سمیت 29 دکانداروں پر صارفین سے اضافی قیمتیں وصولنے پرمقدمے درج کئے گئے اور ان کے خلاف باضابطہ متعلقہ پولیس تھانوں میں کیس درج کئے گئے۔چیکنگ سکارڈ نے قصورواردُکانداروں،قصابوں ومرغ فروشوں سے93ہزار200روپے بطورجرمانہ وصول کیا۔بازاروں میں غیرمعیاری غذائی اجناس کے کاروبار اورصارفین سے مختلف اشیائے خوردنی کے اضافی دام وصولے جانے کے حوالے سے ملنے والی شکایات کے بعدصوبائی کمشنرکشمیرکی ہدایت پرمحکمہ فوڈسیول سپلائزوامورصارفین کشمیراور محکمہ ناپ تول(لیگل میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ) کامشترکہ چیکنگ اسکارڈ تشکیل دیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ چیکنگ اسکارڈ نے دکانداروں کیساتھ ساتھ چھاپڑی فروشوں کی چیکنگ بھی عمل میں لائی اورگزشتہ2دنوں کے دوران اسکارڈنے 1804دکانات ودیگرمقامات کی چیکنگ عمل میں لاکریہاں فروخت کئے جانے والے غذائی سامان بشمول گوشت ،مرغ ،سبزیوں اورمیوہ جات کے معیار اورقیمتوں کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی ۔