وادی میں27اکتوبر تک موسم خوشگوار رہیگا

محکمہ موسمیات

تاریخ    23 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر//محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی میںاگلے چند روز تک موسم خوشگوا رہے گا۔ آج یعنی جمعہ 23اکتوبر سے 27اکتوبر تک موسم ٹھیک رہے گا۔ سرینگر ، بڈگام ، گاندربل میں درجہ حرارت میں ایک ڈگری سے دو ڈگری تک اضافہ وہوسکتا ہے اس کے علاوہ اننت ناگ میں بھی درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوسکتا ہے ۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ، شوپیاں اور کولگام کے پہاڑی علاقوں میں صبح و شام سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ قصبوںمیں درجہ حرارت 15سے 16ڈگری سیلیس رہے گا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے کہا کہ سرینگر میں جمعرات کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16ڈگری اور کل رات کا کم سے کم درجہ حرارت 11.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ (سی این آئی)
 

تازہ ترین