ہندوارہ میں بجلی کی آنکھ مچولی

عوام کاجینادوبھر، احتجاجی مہم چھیڑنے کا انتباہ

تاریخ    23 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//ہندوارہ میں بجلی کے نا قص نظام پر صارفین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ بجلی کو خبر دار کیا کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر لوگو ں کو بہتر بجلی سپلائی فراہم نہیں کی گئی تو وہ زور دار احتجاجی مہم چھیڑیں گے ۔ہندوارہ اور ملحقہ علاقہ جات کے لوگو ں کی ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ا بھی موسم سرماشروع نہیں ہوا کہ بجلی کی آنکھ مچولی نے صارفین کا جینا دوبھر کر دیاہے ۔وفد نے کہاکہ ہندوارہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں محکمہ بجلی نے گزشتہ دو ہفتو ں کے دوران بلا وجہ بجلی سپلائی میں کٹوتی میں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجے میں شام کے بعد یہ علاقہ گھپ اند ھیرے میں ڈوب جاتے ہیں ۔وفد نے کہاکہ محکمہ بجلی نے ابھی سر ما کے لئے کوئی بھی نیا بجلی شیڈول مرتب نہیں کیا ہے لیکن شمالی ضلع کپوارہ کے متعدد علاقوں کے ساتھ ساتھ ہندوارہ علاقہ میں بجلی کٹوتی شروع کی گئی ہے ۔وفد نے کہاکہ دو روز قبل معاملہ محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام کی نو ٹس میں لایا گیالیکن تا حال کوئی بھی اطمینان بخش کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ہندوارہ قصبہ میں تاجرو ں نے شکایت کی ہے کہ دن میں بھی قصبہ میں بجلی سپلائی غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے ان کا کارو بار بھی متا ثر ہو تا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو روز قبل ہندوارہ میں بجلی کی غیر ضروری کٹوتی کا معاملہ لیفٹنٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے ,,میرا قصبہ میری شان،،پروگرام میں بھی اٹھایا جس کے بعد انہو ں نے متعلقہ محکمہ کو بجلی سپلائی شیڈول کے مطابق فراہم کرنے کے ہدایت بھی جاری کی لیکن اس کے با جود بجلی سپلائی کی حالت جو ں کی تو ں ہے ۔اس حوالہ سے جب محکمہ پی ڈی ڈی کے ایگزیکیٹوں انجینئر سے رابطہ نہیں ہوسکا ۔

تازہ ترین