تازہ ترین

فلو ویکسین کووڈ19سے موت کے خطرات کوکم کرتاہے: ڈاک

تاریخ    23 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر//ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ فلو ویکسین سے کووڈ 19کی وجہ سے ہونے والی موت کے خطرہ کو کم کر سکتا ہے اور یہ ویکسین کوروناوائرس کے خطرے کو بھی کم کردیتا ہے ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ  امریکہ میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق علاقہ میں فلو ویکسین میں 10فیصد اضافہ سے کووڈ سے مرنے والوں کی شرح 28فیصد کم ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ حال ہی میں کئے گئے دوسرے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ ویکسین سے کووڈ19جیسے مہلک بیماری سے تحفظ ملا ہے ۔انہوںنے کہا ہے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ جن علاقوں کے لوگوں نے ویکسین لیا ہے ان علاقوں میں کوروناوائرس کے معاملات بہت ہی کم سامنے آئے ہیں ۔ برازیل میں کئے گئے ایک اور سروے سے پتہ چلا ہے کہ جب کووڈ 19کا وائرس لگنے سے پہلے ویکسین لیا جاتا ہے تو اس سے 20فیصدی اموات میں کمی آئی ہے ۔ جبکہ 27فیصدی اموات میںکمی کووڈ کے بعد لینے سے درج ہوئی ہے ۔ ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ ویکسین ’’ایمون‘‘قوت مدافعت بڑھاتا ہے ۔اس کے علاوہ ویکسین اینٹی باڈیز نیوٹریلائزنگ فراہم کرتا  ہے جو کووڈ19کے مقابلے میں انفکشن سے محفوظ رکھتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس سیزن کو ہمیں فلو کے ساتھ ساتھ کووڈ کا بھی سامنا رہے گااور لوگ فلو اور کووڈ سے ایک ساتھ متاثر ہوسکتے ہیں جس سے ان کو آئی سی یو اور ویٹی لیٹر کی ضرورت پڑ سکتی ہے ۔ فلو ویکسین لینے سے ایک تو لوگوں کی زندگیاں بچ سکتی ہے دوسرا شعبہ صحت پر بھی اضافی بوجھ بھی کم پڑ سکتا ہے اسلئے اس ویکسین کو لینا ضروری بن جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا ہے کہ اگرچہ ویکسین لینا سبھی لوگوں کیلئے ضروری ہے تاہم یہ ویکسین بچوں ، حاملہ خواتین، عمر رسیدہ اشخاص، کسی مہلک مرض میں مبتلاء افراد کیلئے خصوصی طور پر لازمی ہے ۔