دفعہ 370 کے خاتمے پر یوگی ادتیہ ناتھ کا تبصرہ | کشمیرمیں اب کوئی بھی جائیداد خرید سکتا ہے | سیاحوں کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کوگولی مار دی جائے گی :یوگی

تاریخ    22 اکتوبر 2020 (11 : 12 AM)   


یو این آئی
پٹنہ//اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ نے کہا کہ جموں کشمیرسے دفعہ370کوختم کئے جانے کے بعد ملک کی دیگر ریاستوں کے لوگوں کو جموں کشمیرمیں جائیداد بنانے کا لائسنس مل گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے بہار کا کوئی شہری جموں کشمیرمیں جائیداد خریدنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا ۔کانگریس نے ایسا نظام بنایا تھا لیکن وزیراعظم نریندرمودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ نے اُس سب کو بدل ڈالا۔انہوں نے کہا کہ دفعہ370کوختم کیا گیا ہے اور لوگ اب کشمیرمیں کہیں بھی جائیداد خرید سکتے ہیں ۔یوگی نے کہا کہ پاکستان اب کشمیرمیں جنگجوئوں کی اعانت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتاکیونکہ اُسے اب سرجیکل اسٹرائیکوں کا خطرہ ہے ۔یوگی نے کہا کہ کشمیرکی سیر پر جانے والوں کی طرف اگر کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تواُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان گولیاں داغ دی جائیں گی ۔انہوں نے کانگریس رہنما راہل گاندھی اور آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے اسدالدین اویسی کا بھی مذاق اُڑایا جنہوں نے دفعہ370کوختم کئے جانے پر سوال اُٹھائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگ جموں کشمیر سے دفعہ370کوختم کئے جانے پرخوش ہیں لیکن یہ دورہنما پاکستان کو خوش کرنے میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے ہیں۔
 

تازہ ترین