تازہ ترین

بہار میں خوشحالی کیلئے مودی اور نتیش نے مل کر کام کیا : راج ناتھ

تاریخ    22 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


بھاگلپور// بھارتیہ جنتا( بی جے پی ) کے سنیئر لیڈر اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ بہار کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مرکز اور ریاستی حکومت نے مل کر کام کیا ہے اور آئندہ پانچ سال کیلئے مرکز مکمل تعاون کرے گا مسٹر سنگھ نے بدھ کو تاڑر میں کہلگاں حلقہ کے بی جے پی امیدوار پون یادو کی حمایت میں منعقدہ انتخابی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کے تعاون سے اس ریاست نے ہر شعبہ میں ترقی کی ہے اور اس سے عام عوام خوشحالی کی زندگی گذار رہی ہے۔عوام کے توقعات کے مطابق یہاں ڈبل انجن کی حکومت کام کرنے میں پیچھے نہیںہٹی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک اور ریاست میں رہنے والے ہر غریب کو پختہ مکان ہونا چاہئے اور اس کے لئے مرکزی حکومت نے سبھی کو مکان دیاہے۔ اگر کسی کو مکان نہیں مل سکاہے تو 2022 کے اخیر تک سبھی لوگوں کو پختہ مکان مل جائے گا۔وزیر دفاع نے کہاکہ ریاست میں پہلی بار وزیر اعظم کسان سمان نیدھی منصوبہ کو نافذ کرتے ہوئے دہلی سے راست کسانوں کے کھاتوں میں چھ ہزار روپے بھیجے گئے۔ اسی طرح غریب لوگوں کو سنگین بیماریوں کے علاج کیلئے صحت بیمہ سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں۔ کیونکہ وزیراعظم کامانناہیکہ امیر تو پیسے کی بنیاد پر اپنا علاج ومعالجہ کرالیتے ہیں لیکن ان غریبوں کو دیکھنے والا کوئی نہیں۔مسٹر سنگھ نے کہاکہ ’’ ملک کے کسی لیڈر نے کہا تھاکہ دہلی سے 100 پیسے گا?ں بھیجتا ہوں لیکن صرف 16 پیسہ پہنچ پاتاہے۔لیکن ہم نے ایسے نظام کے خاتمے کیلئے ملک کے ہر شخص کے کھاتے میں سیدھے پیسہ بھیجنے کاکام کیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ایسا ایک بھی کنبہ نہیں بچے گا جس کے بینک کھاتے نہیں کھلے ہوںگے۔اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیا نندرائے نے کہاکہ مرکز اور بہار کی قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) حکومتیں عوام الناس کے مفاد کیلئے کئی منصوبے چلار رہی ہیں۔ اس سے آج ریاست تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ این ڈی اے امیدواروں کو کثیر عوامی حمایت مل رہی ہے اور اس بار پھر سے بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔

تازہ ترین