تازہ ترین

ملک میں کورونا سے ایک لاکھ 16ہزاراموات

متاثرین کی مجموعی تعداد77لاکھ کے قریب پہنچ گئی

تاریخ    22 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


 نئی دہلی // ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ایکٹیو کیسز میں لگاتار کمی سے اب اس کی تعداد 7.40 لاکھ رہ گئی ہے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 76.51 لاکھ ہوگئی ہے ۔ملک میں صحت یاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ سے ایکٹیو کیسز میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مزید54،044 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 76،51،107 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 61،775 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے جس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 67،95،103 ہوچکی ہے ۔ صحت مند افراد کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 8،448 سے کم ہوکر 7،40،090 رہ گئے ۔ اسی عرصے کے دوران کورونا کے 717 مریضوں کی موت سے ملک میں اب تک 1،15،914 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 88.81 فیصد ایکٹیو کیسز کی شرح 9.67 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.51 فیصد ہے ۔ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ ریاست مہاراشٹر متاثر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 509 نئے کیسز بڑھ کر مجموعی تعداد 1.74 لاکھ سے زائد ہوگئی جبکہ 213 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 42،453 ہوگئی ہے ۔ اسی مدت کے دوران ریاست میں 7،429 افراد شفایاب ہوئے ، جس سے صحت مند افراد کی تعداد 13.92 لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ملک جنوبی ریاست کرناٹک میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2269 مریضوں کی کمی سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 1.03 لاکھ رہ گئی ہے ۔ ریاست میں اموات کی تعداد 10،608 اور اب تک 6.62 لاکھ سے زائد افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں اسی عرصے میں مریضوں کی تعداد 1669 کم ہونے سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 33،396 رہ گئی ۔ ریاست میں اب تک 6481 افراد ہلاک ہوچکے ہی جبکہ مجموعی طور پر 7.49 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اسی عرصے کے دوران 1079 مریض کم ہوئے ہیں جس سے مجموعی تعداد 30،416 رہ گئی جبکہ جان لیوا وبا سے ریاست میں اب تک 67،14 افراد ہلاک اور 4.22 لاکھ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہوکر 36،734 رہ گئی اور 10،741 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں ریاست میں اب تک 6.46 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 92،023 اور 1206 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ وبا سے صحت مند افراد کی تعداد 2.60 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔ ریاست اوڈیشہ میں کورونا وائرس کے 18،885 ایکٹیو کیسز ہیں اور 1168 افراد ہلاک جبکہ جان لیوا کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 2.52 لاکھ ہو چکی ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں 1352 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے ، جس سے مجموعی تعداد 23،922 ہوگئی ہے ۔ جان لیوا اور مہلک ترین وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد قومی راجدھانی میں 6081 ہوچکی ہے اور اب تک 3.06 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 20،449 ایکٹیو کیسز ہیں اور 1287 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.04 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے شفایاب ہو ئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 35،170 فعال کیسز ہیں اور 6180 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 2.87 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 4895 ہوگئی ہے اور جان لیوا وائرس سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1.19 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4037 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 12،507 ہوچکی ہے اور 1.46 لاکھ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2811 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے 14،245 فعال کیسز ہیں اور 3651 افراد فوت اور ابھی تک 1.43 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں فعال کیسز کی تعداد 1،1348 ہے جبکہ اب تک 1011 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 1.95 لاکھ سے زائد مریض اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔اب تک ملک میں جان لیوا اور خوفناک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ‘کووڈ19’ سے راجستھان میں 1774 ، ہریانہ میں 1660 ، چھتیس گڑھ میں 1584 ، جموں و کشمیر میں 1397 ، اتراکھنڈ میں 946 ،آسام میں 884، جھارکھنڈ میں 849 ، پڈوچیری میں 577 ، گوا میں 555 ،تری پورہ میں 332، ہماچل پردیش میں 274، چنڈی گڑھ میں 209 ، منی پور میں 121 ، میگھالیہ میں 76 ، لداخ میں 67 ، سکم میں 63 ، انڈمان اور نکوبارجزائر میں 56 ، اروناچل پردیش میں 31 ، ناگالینڈ میں 28 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔یواین آئی
 

دہلی ، مغربی بنگال ، مہاراشٹراور بہار میں اضافہ

نئی دہلی//دہلی ، مغربی بنگال ، مہاراشٹر اور بہار میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے ۔دہلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ( 1352 ) کیسز کا اضافہ ہوا جبکہ مغربی بنگال میں 586 ، مہاراشٹر میں 509 اور بہار میں 411 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ منی پور میں 134 ، میزورم میں 16 ، ناگالینڈ اور انڈمان میں پانچ پانچ اور ہریانہ اور ہماچل میں تین تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 54،044 نئے کیسز کی رپورٹ سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 76.51 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے ۔ اس وقت ملک میں کورونا کے کل 7.40 لاکھ ایکٹیو کیسز ہیں اور اب تک 67.95 لاکھ افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔یواین آئی
 

تازہ ترین