تازہ ترین

مزید خبرں

تاریخ    22 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


اے ڈی جی پی آرمڈ کاپریہاس پورہ کا دورہ 

جوانوں کوامن قانون کی صورتحال کو برقرار کھنے کی ہدایت  

 سرینگر//ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرل آف آرمڈ پولیس اے کے چودھری نے آرمڈ پولیس کمپلیکس پریہاس پورہ کا دورہ کرکے وہاںمقیم آئی آر پی بٹالین کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر انہوں نے پولیس اہلکاروں پر زوردیا کہ عوام کے ساتھ بہتر تعلقات قائم ودائم رکھیں اورڈسپلن میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔ انہوں نے بتایاکہ ڈیوٹی سر انجام دیتے وقت ہوشیار رہیں اور امن قانون کی صورتحال کو برقرار کھنے کے دوران اپنے جسم کی حفاظت کیلئے تمام طرح کے ضروری انتظامات لازمی اپنائیں۔ دربار کے دوران پولیس جوانوںنے اپنے مطالبات پیش کئے جن کو انہوںنے کافی غور سے سننے کے بعد موقعہ پر حل کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ اے ڈی جی پی نے پولیس آفسیران و جوانوں پہ زور دیا کہ مستقبل میں اپنی دیگرذمہ داریوں کی طرف پورا دھیان دیں۔انہوں پولیس آفسیران اور جوانوں کو حکومت کی جانب سے نئی سروس پالیسی کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے پولیس جوانوں پر زور دیا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر وہ سماجی دوری ، ماسک کا استعمال اور اپنے ہاتھ صاف رکھیں تاکہ اس وباہ سے بچا جائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مقاوی غذا کا استعمال کریں اور اپنے آپ کو تندرست رکھیں۔ 
 

مشیر فاروق خان کا عوامی دربار آج 

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان لیفٹیننٹ گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سرینگرمیں آج یعنی22اکتوبر کو صبح ساڑھے 10بجے دن کے 12بجے تک عوامی شکایات کی شنوائی کریں گے ۔ عوامی وَفود اور اَفراد جو حکومت کی نوٹس میں اپنی مانگیں اور شکایات لانا چاہتے ہوں اور وہ مشیر سے متذکرہ بالا مقام اور وقت پر مل سکتے ہیں ۔ وَفود اور اَفراد موبائیل نمبر 9622749350 پراپنا اِندراج کروا سکتے ہیں ۔
 

روزنامہ ایشین میل 

کے بانی رُکن کو صدمہ ،والد کا انتقال 

صحافتی برادری کا اظہار رنج 

سرینگر//روزنامہ ایشین میل کے بانی رکن عبدالمجید خان نوشہری کے والد احمداللہ خان ساکنہ نوشہرہ سرینگر بدھ کو انتقال کر گئے ۔مرحوم کی نماز جنازہ آستان عالیہ خواجہ حبیب اللہ نوشہری ـ کے صحن میں ادا کی گئی ،جس میں لوگوں کی خاصی تعداد نے کووڈ۔19راہنما اصولوں کے تحت شرکت کی ۔احمداللہ خان کے انتقال پر  متعدد دینی و سماجی تنظیموں اور صحافتی برادری نے تعزیت کا اظہار کیا۔کے این ایس کے مدیر اعلیٰ محمد اسلم بٹ اور ایشین میل کے مدیر اعلیٰ رشید راہل نے عبدالمجید خان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو ابدی سکون نصیب فرمائے۔انہوں نے کہا کہ ادارہ کے جملہ اراکین اپنے ادارے کے بانی رکن عبدالمجید خان نوشہری کے اس دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔