تازہ ترین

رجسٹریشن کے بغیر فوڈ بزنس کرنے والوں کے خلاف مہم

۔2روز میں94کیس دائر قمر واری میں قصاب کی دکان سیل

تاریخ    22 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//فوڈ لائسنسنگ اینڈ رجسٹریشن سسٹم (ایف ایل آر ایس) کے دائرے میں کھانے پینے کے کاروبار کو لانے کے لئے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کشمیر کی جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فوڈ بزنس چلانے میں ملوث افراد کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی ہے۔مہم کے دوران گذشتہ 2دنوں میں فوڈ بزنس آپریٹرز (ایف بی او) کے خلاف مجاز عدالت میں 94 مقدمات دائر کیے گئے جو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اپنا کاروبار چلاتے ہوئے پائے گئے۔اس کے علاقہ قمرواری میں صفائی کے فقدان پر قصاب کی ایک دکان کو سیل کیا گیا۔دریں اثنا کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن شکیل الرحمن نے جموں و کشمیر کے تمام فوڈ بزنس آپریٹروںکو ہدایت دی ہے کہ  وہ لائسنس / رجسٹریشن حاصل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف بی اوز کو 12 لاکھ تک کا کاروبار رکھنے والے افراد کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور اس سے زیادہ کاروبار کرنے والوں کو لائسنس حاصل کرنی ہوگی۔