تازہ ترین

جاں بحق ہوئے پولیس اہلکاروں کوخراج عقیدت | اونتی پورہ اور پلوامہ میں سپورٹس فیسٹول کا انعقاد

تاریخ    22 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سید اعجاز
 پلوامہ //جموں و کشمیر پولیس نے جاں بحق ہوئے پولیس اہلکاروںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جنوبی کشمیر کے پولیس ڈسڑکٹ اونتی پورہ اور پلوامہ میں اسپورٹس فیسٹول کا انعقا دکیا۔اس دوران اونتی پورہ میںایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے اونتی پورہ میں جاں بحق پولیس افسران اور اہلکاروں کی یاد میں اسپورٹس فیسٹول کا افتتاح کیا جو30اکتوبر تک جاری رہے گا ۔ اس فیسٹول میں کرکٹ ، فٹ بال، والی بال کے علاوہ ثقافتی پروگراموں کا بھی انعقاد ہوگا۔اس تقریب میںایس ایس پی کے علاوہ دیگر پولیس حکام نے کھلاڑیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ کھیل کود کے دوران انہیںہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی، تاکہ اُن کا ہنر نکھرے۔ پلوامہ میں جموں و کشمیرپولیس کے جان بحق اہلکاروں کی یاد میں کھیلے گئے افتتاحی کرکٹ میچ میں شایننگ اسٹاراژن اور ڈسڑکٹ پولیس پلوامہ کے بیچ کھیلا گیا ۔ اس طرح کے اسپورٹس فیسٹول منعقد کرنے کاخاص مقصد جموں و کشمیر پولیس کے جان بحق ہوئے پولیس نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا مطلوب ہے۔
 

تازہ ترین