بانہال کی میونسپل پارک کی تجدید و مرمت التواکاشکار | ٹراما ہسپتال کو جلد از جلد مکمل کیاجائے: صدر بیوپارمنڈل

تاریخ    21 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


محمد تسکین
بانہال // پیر کے روز میرا قصبہ میری شان کے سلسلے میں لیفٹنٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے بانہال کا دورہ کیا تھا اور اس موقعہ پر بیوپار منڈل بانہال کے صدر شمس الدین راہی نے بانہال کو درپیش کئی مسائل کو اجاگر کیا اور انہیں فورء طور پر حل کرنے کی امید ظاہر کی۔ شمس الدین راہی نے کہا کہ قصبہ میں شاہراہ کے برلب گندی نالیوں اور گندگی اور غلاظت کی طرف میونسپل کمیٹی بانہال کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے اور وزیر اعظم کی صفائی کی مہم یہاں دم توڑ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائد از پندرہ سال پہلے اگ کی ایک واردات میں خاکستر ہوئے میونسپل کمیٹی بانہال کے شاپنگ کمپلیکس کو ابھی تک تعمیر نہیں کیا گیا اور اس کی تعمیر سے کئی بیروز گاروں اور میونسپل کمیٹی کو فائدہ حاصل ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں سے قصبہ بانہال کا رخ کرنے کیلئے روزانہ ہزاروں کی تعدا میں لوگ آتے جاتے ہیں مگر قصبہ بانہال میں بیٹھنے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
 

تازہ ترین