تازہ ترین

فلسطینی شہریوں نے عرب امارات کے وفد کو مسجد اقصٰی سے نکال دیا

تاریخ    21 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


 مقبوضہ یروشلم//فلسطینیوں نے دورے پر آئے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وفد کو مسجد اقصی کے احاطے سے نکلنے پر مجبور کردیا۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک پر فلسطنیوں کے وادی الحِلوہ انفارمیشن پیج پر جاری کردہ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی پولیس اہل کاروں کے حصار  میں مسجد اقصی آنے والے اماراتی وفد کو عوامی احتجاج کے دباؤ کی وجہ سے  مجبور ہوکر مسجد سے نکلنا پڑا۔اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ فلسطینی شہری متحدہ عرب امارات کے وفد سے اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بارے میں تندوتیز سوالات کررہے ہیں اور انہیں مسجد اقصی سے نکل جانے کا کہہ رہے ہیں۔اماراتی وفد کا یہ دورہ امریکا میں اسرائیل کے ساتھ بحرین اور یو اے ای کے معاہدے کے بعد ہوا ہے۔ فلسطینی حکومت پہلے ہی اس معاہدے کو مسترد کرچکی ہے۔
 

تازہ ترین