تازہ ترین

امریکہ :چرچ کی پارکنگ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

تاریخ    21 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


واشنگٹن//امریکا میں چرچ کی پارکنگ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں موجود تینوں افراد محفوظ رہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست واشنگٹن کے علاقے پویالپ میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے میں انسٹریکٹر دو طالبا کو طیارہ اْڑانے کی تربیت دے رہا تھا کہ طیارے کی پاور سپلائی بند ہوگئی۔طیارہ انسٹریکٹر کے قابو سے باہر ہوگیا اور ہچکولے کھاتے ہوئے چرچ کی پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے طیارے میں موجود تینوں افراد محفوظ رہے اور پارکنگ ایریا میں بھی کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے طیارے کے ملبے کو چرچ کی پارکنگ سے ہٹا دیا اور طیارے میں سوار تینوں افراد کو اسپتال منتقل کیا جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ اس علاقے میں ایک ہفتے میں گرنے والا یہ دوسرا طیارہ ہے۔