تازہ ترین

پولیس پریمیر کرکٹ لیگ گاندربل | فتح پورہ ویریرس کی آسان جیت

تاریخ    21 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل//گاندربل میں جاری کانسٹیبل الطاف حسین کی یاد میں منعقدہ ٹی 20 پولیس پریمیر کرکٹ لیگ کے 13 ویں روز فرینڈز الیون کنگن اور فتح پورہ وارئیرس کے مابین کھیلا گیا۔فرینڈز الیون کنگن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20اوور میں 8کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 94رن بنائے۔ رئیس نے ناٹ آوٹ رہتے ہوئے 20رن بنائے۔ فتح پورہ ویرئرس نے مقررہ ہدف 11ویںاوورمیں4کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر حاصل کیا۔ اشفاق نے 35اور طارق نے31رن بنائے۔ طارق احمد کوبلے  بازی اورگیند بازی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔ 
 

تازہ ترین