تازہ ترین

اسرائیل اورعرب امارات کے درمیان ویزا میں چھوٹ کا معاہدہ

تاریخ    20 اکتوبر 2020 (55 : 11 AM)   


یو این آئی
تل ابیب// اسرائیل اور متحدہ عرب امارات منگل ویزا میں چھوٹ کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے والے ہیں جو اسرائیل کا کسی عرب ملک کے ساتھ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہوگا۔
اس معاہدے پر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں دستخط کیے جائیں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے دو سینئر وزراءکے علاوہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منوچن بھی شرکت کریں گے - امارتی وفد اسرائیل کا دورہ کرنے والا نخلیجی ممالک کا پہلا اعلی سطحی وفد ہوگا۔ یہ اطلاع ٹائمز آف اسرائیل نے دی ہے۔
اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان ویزا کی چھوٹ کے اس معاہدے کا مطلب یہ ہوگا کہ دونوں ممالک کے شہریوں کو پہلے ویزا کے لئے درخواست دینے کی پریشانی سے گزرے بغیر ایک دوسرے کے ممالک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔
بہر حال یہ معاہدہ دونوں ممالک کے توثیق کے بعد ہی عمل میں آجائے گا۔ اس کے لئے اسرائیلی پارلیمان میں ووٹنگ کے ذریعہ منظوری کی ضرورت ہوگی۔
اسرائیل اس وقت چار عرب ممالک مصر ، اردن ، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ امن کے رخ پر معاہدہ بند ہے، لیکن اب تک صرف مو¿خر الذکر کے ساتھ ہی بغیر ویزا آنے جانے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے قریب ترین حلیف امریکہ کے ساتھ ابھی تک اسرائیل کا ویزا کی چھوٹ کا کوئی معاہدہ نہیں۔
 

تازہ ترین