تازہ ترین

محکمہ سیاحت کے عارضی ملازمین کا احتجاج

۔ 5برسوں سے بند پڑے مشاہرے کی واگزاری کی مانگ

تاریخ    20 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر//5برسوں سے ماہانہ مشاہرے سے محروم محکمہ سیاحت کے عارضی ملازمین نے مستقلی اور تنخواہوں کی واگزاری کیلئے پریس کالونی میں احتجاج کیا۔ پیر کو محکمہ سیاحت کے ڈیلی ویجر ٹورازم کیجول لیبرس یونین کے جھنڈے تلے جمع ہوئے اور نعرہ بازی کرنے لگے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر’’ ہمارے ساتھ انصاف کرو،2014سے تنخواہیں واجب الادا‘‘اور دیگر مطالبات کو تسلیم کرنے کے نعرے درج تھے۔اس موقعہ پرمظاہرین نے کہاکہ سرکار کے پاس اْن کی مستقلی کے حوالے سے کوئی واضح حکمت عملی نہیں ہے جس کی بدولت وہ احتجاج پر ہیں۔انہوں نے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی وہ اْن کے مطالبات جلد حل کرکے مزدو ر طبقہ کی پریشانی کو دور کرے۔مظاہرین نے کہاکہ کورونا صورتحال کے سبب ان کی حالت قابل رحم ہوچکی ہے اور وہ دانے دانے کو محتاج ہوگئے ہے تاہم اس کے باوجود بھی افسران بالا کو نا ہی کئی رحم آتا ہے اور نا ہی وہ ڈیلی ویجروں کو ماہانہ مشاہراہ فراہم کرنے کیلئے کوئی سبیل کر رہے ہیں۔ مظاہرین کے ہمراہ ایمپلائز کارڈی نیشن کمیٹی کے سربراہ فیاض شبنم اور دیگر لوگ بھی تھے۔