تازہ ترین

میرا قصبہ میری شان | لیفٹیننٹ گورنر کا بارہمولہ میں سر سبز مہم کا آغاز

۔1664 کروڑ روپے کی مالیت کی عوامی املاک کا افتتاح

تاریخ    20 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ//میری شان میرا قصبہ پروگرام کے سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بارہمولہ کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے 16.64 کروڑ روپے کی مالیت کے عوامی املاک کا سنگِ بنیاد رکھا اور 4.99 کروڑ روپے کی مالیت کے فش مارکیٹ پُل کا افتتاح کیا اور 1.31 کروڑ روپے کی لاگت سے توسیع و ترقی دینے کے کریاپہ پارک کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ اس موقعہ پر منوج سنہانے وہیل چئیر ، آلاتِ سماعت ، خور کار ونڈنگ کاٹ ، آبپاشی پمپ سیٹ ، کے سی سی منظور نامے ، سکول بیگ ، کتابیں اور سکولی یونیفارم ، اولڈ ایج اور بیوہ پینشن منظور نامے ، مختلف بہبودی اور محکمہ جاتی سکیموں بشمول پی ایم اے وائی اربن ، آئی ایچ ایچ ایل اربن ، این یو ایل ایم اور زراعت ، باغبانی، محکمہ خوراک ، شہری رسادات اور امور صارفین اور دیگر محکموں کی سکیموں کے تحت مستحقین میں مالی معاونت تقسیم کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے میونسپل کونسل بارہمولہ کی کوڑا کرکٹ جمع کرنے والی گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھائی ۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے پودا لگا کرسرسبز جموں کشمیر کے مہم کا آغاز کیا۔ فنکاروں نے کووڈ وباء سے متعلق جانکاری ثقافتی پروگرام کے ذریعے عام کی ۔  اس موقع پر محکمہ جنگلات کے کنزرویٹر عرفان رسول وانی نے کہا ہے کہ سرسبز  جموں کشمیرمہم کے تحت ، رواں مالی سال کے دوران شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور کپواڑہ اضلاع میں چنار ، پھلوں اور دیگر سجاوٹی پودوں سمیت مجموعی طور پر 7.9 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ جن میں بڑے پتوں والے اقسام ، چنار ، میوہ اور دیگر اقسام کے پودے شامل ہیں ۔ یہ پودے مختلف اسکیوں کمپا ، کپیکس اور دیگر شجر کاری جیسی مہمموں کے تحت لگائے جائیں گے اور کئی نرسریاں بھی قائم کی جائیں گی۔
 

تازہ ترین