تازہ ترین

کورونا راحت پیکیج پر کانگریس اور وائٹ ہاؤس 48 گھنٹے میں فیصلہ کرے : اسپیکر

تاریخ    20 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


 واشنگٹن// امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے وائٹ ہاؤس کے دفتر اور کانگریسی قانون سازوں (اراکین پارلیمنٹ) سے کہا ہے کہ اگر وہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل کووڈ۔19 کے امدادی پیکیج پر کوئی قرارداد منظور کرنا چاہیں تو انہیں 48 گھنٹے کے اندر اس پرغور کرنا ہوگا۔پیلوسی نے اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ، "وائٹ ہاؤس اور کانگریس کو یہ فیصلہ کرنے کے لئے 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی ہے کہ آیا وہ صدارتی انتخابات سے قبل کووڈ کیلئے ایک اور امدادی پیکیج چاہتے ہیں یا نہیں۔"انہوں نے کہا ، "ہم ان سے پوچھ رہے ہیں کیونکہ ہمیں امدادی پیکیج کے سلسلے میں تیاری کرنی ہوگی اور پیکیج کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔"اسپیکر سے اس بارے میں پوچھے جانے پر کہ کیا امریکیوں کو 3 نومبر کے انتخابات سے قبل امریکیوں کو کورونا کی وبا سے نجات ملے گی یا نہیں ، انہوں نے کہا ، "اس کا انحصار ٹرمپ انتظامیہ پر ہے۔" سچ تو یہ ہے کہ ہم نہیں کرسکتے لیکن ہم اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنا چاہتے ہیں۔ہاؤس اسپیکر کے ترجمان اور اسپیکر کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف ڈریو ہیمل کے مطابق ، پیلوسی اور وزیر خزانہ اسٹیون مینوچین مہینوں سے ایک نئے کووڈ۔ 19 امدادی پیکیج پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں ، اور ہفتے کے رات کچھ مثبت فیصلے کیے گئے ہیں۔
 

تازہ ترین