تازہ ترین

مسجد الحرام میں آب زمزم کی تقسیم

تاریخ    20 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


 الریاض//سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے محدود عمرہ پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے پر زائرین کو آب زمزم پیش کرنے کے لیے 740 کارکن تعینات کیے ہیں۔نمازیوں اور عمرہ زائرین کو نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کے ساتھ آب زمزم کی بوتلیں تحفے کے طور پر پیش کی جارہی ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد الحرام میں زمزم سبیل انتظامیہ کے ڈائریکٹر احمد الندوی نے بتایا کہ انتظامیہ مسجد الحرام کے اندر اور صحنوں کی داخلہ گاہوں پر زائرین کو آب زمزم کی بوتلیں پیش کررہی ہے جبکہ نماز کے لیے مقرر مقامات پر بیگ بھی بھاری مقدار میں تقسیم کیے جارہے ہیں۔ الندوی نے بتایا کہ 140 کارکن مسجد الحرام اور اس کے صحنوں میں 600 سے زیادہ ورکرز کی نگرانی کررہے ہیں۔ یہ کام چوبیس گھنٹے انجام دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین