تازہ ترین

جموں و کشمیر میں پراپرٹی ٹیکس عائد نہیں ہوگا:ایل جی سنہا

تاریخ    19 اکتوبر 2020 (39 : 05 PM)   


یو این آئی
سری نگر// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ انتظامیہ یونین ٹریٹری میں املاک پر ٹیکس عائد نہیں کرے گی۔
تاہم انہوں نے کہا ” اگر منتخب نمائندے عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے لوگوں کو اعتماد میں لیکر کوئی فیصلہ لیتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے“۔
لیفٹیننٹ گورنر نے 'میرا شہر میری شان' پروگرام سے خطاب کررہے تھے ۔
یاد رہے کہ مرکزی وزارت امور داخلہ نے جموں وکشمیر انتظامیہ کو یونین ٹریٹری میں پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کا اختیار دیا ہے۔
یہ ٹیکس میونسپل حدود کے تحت آنے والے علاقوں میں تمام اراضی، عمارتوں اور خالی زمین پر عائد ہوگا۔
 

تازہ ترین