تازہ ترین

نطنوسہ کپوارہ میں نونہالو ں کا سائیکل ریس مقابلہ

تاریخ    19 اکتوبر 2020 (30 : 12 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//نطنوسہ میںاتوار کو لٹیل انگل سکول نطنوسہ میں زیر تعلیم نونہالو ں نے سائیکل ریس میں حصہ لیکر شائقین کو محظوظ کیا ۔ایس ایس پی کپوارہ  رام امبیر نے سائیکل ریس میں حصہ لینے والے نو نہالو ں کو ہری جھنڈی دکھا کر رخصت کیا ۔اس موقعہ پر شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اور اس نوعیت کے پہلے مقابلے میں چند نونہال فاتح قرار پائے ۔اس سائیکل ریس کا انعقاد کپوارہ پولیس اور محکمہ یوتھ اینڈ سپورٹس نے کیا تھا ۔ ایس ایس پی کپوارہ رام امبیر نے اس مقابلے کو کپوارہ میں صحت اور خوشحالی کے حوالہ سے اہم قدم قرار دیا ۔یوتھ اینڈ سپورٹس محکمہ کے مطابق کپوارہ ضلع میں سائیکلنگ کو تیزی سے فرو غ حاصل ہو رہا ہے اور سکولی بچو ں نے سائیکل چلانے میں دلچسپی دکھائی ۔
 

تازہ ترین