تازہ ترین

پہلگام میں2 روزہ خزاں میلہ اِختتام پذیر | مشیر بصیر خان نے گالف ٹورنامنٹ کوافتتاح اورمہم جو ریلی کو ہری جھنڈی دکھائی

تاریخ    19 اکتوبر 2020 (30 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
پہلگام //محکمہ سیاحت کشمیر کے اہتمام سے پہلگام میں دو روزہ خزاں فیسٹول اختتام پذیر ہوا ۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے یہاں سرمی لِدر ویلی گالف کورس میں گالف ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔اس ٹورنامنٹ میں جموں و کشمیر اور بیرون کے 80 کے قریب گالفروں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ کا آغاز کرتے وقت مشیر نے گولفروںسے بات چیت کی او ر ان سے فیڈ بیک حاصل کیا۔مشیر بصیر خان نے ایک ماؤنٹین بائیک ریلی کو بھی روانہ کیا جس میں 30 ماؤنٹین بائیکروں نے شرکت کی۔ ریلی لدر ویلی گالف کورس سے شروع ہوئی اور بائی سرین اور آرو ویلی سے ہوتی ہوئی گذری۔ نیز 10 ٹریکروں نے نئی ٹریکنگ ٹریلس کا سفر کیا۔اس موقعہ پر سیکرٹری سیاحت سرمد حفیظ ، ڈائریکٹر سیاحت کشمیر نثار احمد وانی ، سی ای او ، پی ڈی اے مشتاق احمد سمنانی اور دیگر اعلی اَفسران موجود تھے۔بعد میں سیکرٹری سیاحت نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ کل میلے کے پہلے دن پہلگام کلب میں وِلیج کرافٹ اور دستکاری ،ضیافتیں،میوئوںاور دیہاتی معیشت کے دیگر اجزأ کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔محکمہ کے ذریعہ اس میلے کا اہتمام جے اینڈ کے گولف ایسوسی ایشن ، پہلگام ہوٹلوں اور ریستوران ایسوسی ایشن ، جے کے ٹی ڈی سی ، پی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔خزاں فیسٹول محکمہ کی جانب سے کووِڈ۔19پابندیوں کو واپس لینے اور ایس او پیز میں نرمی کے بعد حال ہی میں چلائی جانے والی پروموشنل مہم کا ایک حصہ ہے۔ حال ہی میں محکمہ کے افسران کی ایک ٹیم سیاحت کے شعبے کو بحال کرنے کے لئے پروموشنل سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر کولکتہ کا دورہ کیا ۔محکمہ کے ذریعہ گجرات اور مہاراشٹر کے ٹور آپریٹرس کے ساتھ بھی ویب ناروں کا اہتمام کیا گیا تھا۔
 

تازہ ترین