تازہ ترین

کٹھوعہ میں پاکستان کی بلااشتعال گولہ باری :دفاعی ذرائع

تاریخ    19 اکتوبر 2020 (30 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
 پونچھ// ہند پاک افواج کے مابین سرحدوں پر تنائو جاری ہے اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں بھی مسلسل جاری ہے ۔ اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی بین الاقوامی سرحد پر کھٹوعہ سیکٹر میں ہندوپاک افواج کے مابین گولہ باری ہوئی ۔سی این آئی نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کھٹوعہ میں بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا کر شدید گولہ باری کی ۔ دفاعی ترجمان نے کہا کہ توار کے روز پھرپاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں پر شدید گولہ باری شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا بھاری مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے شہری آبادی اور فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے بعد فوج نے بھی پاکستانی فوج کی فائرنگ کا بھر پور جواب دیا ۔