رام بن و ملحقہ علاقوں میں 3 ہفتوں سے پانی کا بحران

تاریخ    19 اکتوبر 2020 (30 : 12 AM)   


ایم ایم پرویز
رام بن//ضلع ہیڈ کوارٹررام بن اور اس کے ملحقہ علاقوں کے رہائشی تین ہفتوں سے پینے کے پانی کے بحران کا شکار ہیں کیونکہ پی ایچ ای کے عارضی ملازمین اپنی خدمات کو باقاعدہ بنانے کے مطالبے پر ہڑتال پر ہیں۔محکمہ پی ایچ ای (جل شکتی) رام بن، میترا، پرنوت ،سیری اور دیگر علاقوں کے صارفین کو پانی کی فراہمی کی بحالی میں ناکام ہوچکا ہے اور وہ اپنی ذمہ داری کو سنجیدگی سے نہیں لے رہاجس کی وجہ سے صارفین بلا وجہ پریشانیوں اور بحرانوں کا شکار ہیں۔گاؤں سیری کے مکینوں نے الزام لگایا کہ اس علاقے کو پچھلے چھ ماہ سے زیادہ عرصہ سے پانی کی عدم فراہمی کا سامنا ہے اور مقامی عہدیدارمتبادل انتظامات کرکے یا رجسٹرڈ صارفین کو پانی کی فراہمی کی کے لئے باقاعدہ ملازمین کی تقرری کرکے پریشانیوں کو کم کرنے کی زحمت گوارا نہیں کررہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ یہ ملازمین علاقے کے رجسٹرڈ صارفین کو پینے کا پانی فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔مکینوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ یہ جاننے کے باوجود کہ عارضی ملازمین کی ہڑتال جاری ہے ، متبادل انتظامات کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
 

تازہ ترین