دس برس کی کمسن بچی رشتہ دار کے ہاتھوں بدتمیزی کاشکار | ہائیہامہ کپوارہ میں احتجاج،کیس درج ،ملزم گرفتار

تاریخ    19 اکتوبر 2020 (30 : 12 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//کپوارہ کے مضافات ہائیہامہ میں کمسن بچی کواپنے ہی رشتہ دار نے بدتمیزی کاشکاربنایا جبکہ ملزم کے اہلخانہ نے اس الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ان کاالزام لگانے والے کنبے کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا ہے اوراسی وجہ سے انہوں نے اُن پر یہ الزام لگایا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہائی ہامہ کپوارمیں ایک شخص نے مبینہ طور اپنے ہی ایک قریبی رشتہ دار کی دس برس کی کمسن بچی کو بدتمیزی کا شکار بنایا۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ شخص اپنے رشتہ دار کے گھر گیاتھااور وہاں اُن کی دس برس کی بچی کو اپنے ساتھ دکان سے مٹھائیاں دینے کے بہانے لے گیا۔بتایا جاتا ہے کہ واپسی پر بچی نے اپنے والدین کو بتایا کہ مذکورہ شخص نے اُس کے ساتھ بدتمیزی کی۔بچی کے والدین نے فوری طور پولیس کو مطلع کیااورانہوں نے مبینہ ملزم کو حراست میں لیکر کیس زیرا یف آئی آر نمبر289/2020تعزیرات ہند کی دفعہ376،354سی کے تحت درج کیا۔پولیس کے مطابق بچی کی طبی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ اُس کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی ہے ۔ادھرملزم کے اہلخانہ کے مطابق اُن کا شکایت کنندہ کنبے کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا ہے اور اسی بناپر انہوں نے یہ بے بنیاد الزام عائد کیا۔
 

تازہ ترین