تازہ ترین

ہچ مرگ رامحال میں وازوان کھانے سے30لوگ بیمار | دست اور قے آنے کے بعد سبھی کواسپتالوں میں بھرتی

تاریخ    19 اکتوبر 2020 (30 : 12 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//ہچہ مرگ رامحال میں وازہ وان کھانے کے نتیجے میں تیس سے زائد افراد دست اور قے کی بیماری میں مبتلا ہو ئے جنہیں مختلف اسپتالو ں میں علاج کے لئے بھرتی کیا گیا جبکہ کئی میڈیکل ٹیمو ں کو متاثرہ گائوں کی طرف روانہ کیا گیاہے ۔معلوم ہوا ہے کہ اتوار کے روز رامحال ویلگام کے ہچ مرگ علاقہ میں شادی کی ایک تقریب تھی جس دوران لوگو ں نے وہا ں جاکر دعوت کھائی، جس کے بعد متعدد لوگو ں کو دست اور قے آنی شروع ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ بیمار ہو گئے جس کی وجہ سے علاقہ میں افراد تفری مچ گئی اور مقامی لوگو ں نے متاثرہ لوگوں کو تارت پورہ ،چوکی بل ،اور پنزگام اسپتالو ں میں پہنچایا ۔آخری طلاعات ملنے تک دست اور قے کی بیماری میں 30لوگ مبتلاء ہوئے تھے ۔ادھربلاک میڈیکل آفیسر ویلگام نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ ہچ مرگ میں چند ہی لوگ دست اور قے کا شکار ہیں اور ان کا علاج و معالجہ کر کے اُنہیں گھروں کو رخصت کیا گیا ۔