تازہ ترین

جلشیری بارہمولہ پینے کے صاف پانی سے محروم

تاریخ    19 اکتوبر 2020 (30 : 12 AM)   


فیاض بخاری
بارہمولہ//ضلع بارہمولہ کے جلشیری علاقہ پینے کے صاف پانی سے محروم ہے جس کے نتیجے میںمقامی لوگوں کو زبر دست مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ شکتی حُکام پر پر الزام عائد کر تے ہوئے بتا یا کہ محکمہ ہذا کے متعلقہ آفسران کی عدم توجہی سے پانی کی سپلائی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے اور لوگ صاف پانی کے ایک ایک بوند کیلئے ترس رہے ہیں ۔ نثار احمد نامی ایک باشندے نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ہے کہ پانی کی شدید قلت نے ان کی زندگی اجیرن بنا کے رکھ دی ہے اور علاقہ پچھلے سات ماہ سے پانی سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی بار متعلقہ حکام کے در کھٹکائے لیکن مایوسی کے سوا اور کچھ نہیں ملا اورکسی حاکم یا افسر نے ہمارے دکھ کا مدوا نہیں کیا۔ انہوںنے کہا کہ علاقہ میں نصف صدی پہلے بچھائی گئی پائپ لائن بوسیدہ اور ناکارہ ہوچکی ہے اور آبادی میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کی وجہ سے ہمارے علاقے تک پانی کی سپلائی پہنچنا محال بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین کو پانی حاصل کرنے کیلئے کئی میل پیدل جانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ  ا گرچہ علاقے میں کئی سال قبل ایک واٹر سپلائی اسکیم پرکام شروع کیا گیا تھا لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر اُس کام کو ادھورا چھوڑا گیا ہے جس سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کوپینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے ۔ مقامی لوگوں لوگوں نے متعلقہ محکمہ کے ا علیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے علاقے میں فوری طور پر پانی سپلائی میں بہتری لایا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔